تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

امیتابھ کا نام، تصویر اور آواز استعمال کرنے پر پابندی عائد

بالی ووڈ کے ’شہنشاہ‘ امیتابھ بچن کی آواز، تصویر اور نام بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگا اسٹار امیتابھ بچن کے وکیل کی جانب سے دہلی ہائیکورٹ میں ’پبلسٹی رائٹس‘ کے حوالے سے دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنایا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ’امیتابھ بچن ایک سپر اسٹار ہیں اور ان کا نام، تصویر اور آواز استعمال کرکے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

دہلی ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ ’بغیر کسی کی اجازت کے کسی بھی چیز کی تشہیر نہیں کی جاسکتی ہے۔

عدالت نے امیتابھ بچن کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اداکار کا نام، آواز اور تصویر استعمال کرنے پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ ’موبائل ایپلی کیشن ڈیولپرز امیتابھ کا نام استعمال کرکے لاٹریز کا اعلان کرتے ہیں اور کچھ لوگ ان کی تصاویر والی ٹی شرٹس بھی فروخت کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -