جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بالی ووڈ کی کونسی حسینہ فلم میں کام کرنے کا سب سے زیادہ معاوضہ لیتی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری میں یوں تو ایک سے بڑھ کر ایک ہیرؤن موجود ہیں، تاہم کچھ چہرے اسکرین پر جلوہ گر ہونے کا ہوشربا معاضہ لیتے ہیں۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں سب زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکاراؤں کے فہرست میں سب سے آگے دپیکا پڈکون ہیں جنھوں نے حال ہی میں کالکی 2898 اے ڈی جیسی بلاک بسٹر فلم میں کام کیا ہے، وہ ایک فلم میں کام کرنے کے لیے 15 سے 20 کروڑ روپے لیتی ہیں۔

عالیہ بھٹ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں وہ ایک فلم میں جلوے بکھیرنے کے لیے 15 کروڑ روپے کے قریب معاوضہ وصول کرتی ہیں، جاندار اداکاری اور باکس آفس پر کامیاب ترین فلموں کی بدولت انتہائی کم عرصے میں ان کا شمار ٹاپ بالی ووڈ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

- Advertisement -

چھوٹے نواب کی اہلیہ کرینہ کپور بھی شاہانہ انداز میں معاوضہ وصول کرتی ہیں، وہ ایک فلم میں کام کرنے کے لیے 8 سے 11 کروڑ روپے کی رینج میں رقم لیتی ہیں، بیبو کی حال ہی میں فلم ‘کریو’ ریلیز ہوئی تھی جو کہ ایک ہٹ فلم ثابت ہوئی۔

کترینہ کیف اور شردھا کپور بھی 8 سے 10 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہیں، دونوں بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیارا ایڈوانی، کریتی سینن، تاپسی پنو اور کنگنا رناوت بھی ان اداکاؤں کی فہرست میں موجود ہیں جو فلموں کا کروڑوں روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں، یہ چاروں ایک فلم کے لیے 5 سے 8 کروڑ روپے چارج کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں