منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

بالی وڈ کی کس فلم کی وجہ سے بہت زیادہ طلاقیں ہوئیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکرجی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اوربالی وڈ کنگ شاہ رخ کی فلم کی وجہ سے بہت زیادہ طلاقیں ہوئیں۔

رومینٹک فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ کو مشہور ہدایت کار کرن جوہر نے بنایا تھا۔ فلم میں یہ دکھایا گیا تھا کہ شادی کے سالوں بعد بھی میاں اور بیوی ایک ساتھ خوش نہیں اور انھیں سکون کی تلاش ہے۔ رانی کے مطابق اس فلم نے کئی جوڑوں کی آنکھیں کھول دی تھیں۔

’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کہ اداکارہ نے حال ہی میں گوا میں منعقدہ 54 ویں “انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا” میں خطاب کے دوران فلمساز کرن جوہر کی فلم “کبھی الوداع نہ کہنا” کے بارے میں بات کی۔

- Advertisement -

انھوں نے انکشاف کہا کہ ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ کی ریلیز کے بعد بہت سی طلاقیں ہوئیں کیونکہ کئی لوگ زبردستی کے رشتے میں رہ رہے تھے۔۔

رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ شاہ رخ اور ان کی فلم ‘کبھی الوداع نہ کہنا’ کو دیکھ کر بہت سے شادی شدہ جوڑوں کی آنکھیں کھل گئی تھیں اور انھیں احساس ہوا تھا کہ انھیں بھی اپنی زندگی میں اصل خوشی حاصل کرنی چاہیے۔

فلم میں اپنے کردار مایا کے بارے میں بات کرتے ہوئے رانی مکھرجی نے کہا کہ ‘مایا کے کردار کی خوبصورت بات یہ تھی کہ وہ رشی (ابھیشیک بچن) کو ایک دوست کے طور پر پسند کرتی تھی جبکہ دیو (شاہ رخ خان) سے انھیں وہ محبت ملی جو وہ ہمیشہ چاہتی تھیں‘۔

رانی مکھرجی نے مزید کہا کہ “عورت کی خواہشات اور اس کے انتخاب کے بارے میں بات کرنا بہت ضروری ہے، معاشرے میں اکثر خواتین سے ان کی مرضی اور رغبت کے بارے میں پوچھنے سے گریز کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سپر ہٹ فلم ’’کبھی الوداع نہ کہنا ‘‘2006 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی کے علاوہ میگا اسٹار امیتابھ بچن سمیت پریٹی زنٹا اور ابھیشیک بچن نے بھی کام کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں