بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی سے متعلق بھارتی میڈیا نے ایک اور دعویٰ کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی رواں ماہ چندی گڑھ میں شادی سے بندھن میں بندھ جائیں گے اور انہوں نے مہمانوں کی فہرست بھی بنانے شروع کردی ہے۔
اس سے قبل شوبز فنکاروں کی شادی سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں لیکن تاحال سدھارتھ اور کیارا کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
اب بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سدھارتھ اور کیارا چندی گڑھ کے ایک ولا میں شادی کریں گے اور انہوں نے اس کے لیے تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سدھارتھ اور کیارا کی شادی میں ہدایت کار کرن جوہر، جیکی بھگنانی، ورون دھون، کترینا کیف، وکی کوشل ودیگر اداکار کی شرکت کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: ’اب اس راز کو مزید نہیں چھُپا سکتے‘
گزشتہ دنوں اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’اب اس راز کو مزید نہیں چھپایا جا سکتا دیکھتے رہیں، دسمبر میں جلد آرہا ہے۔‘
View this post on Instagram
کیارا کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی شادی سے متعلق مختلف تبصرے اور قیاس آرائیاں کی گئیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا بھی یہی کہنا تھا کہ کیارا اور دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
واضح رہے کہ سدھارتھ ملہوترا، کرن جوہر کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر، دی ولن، مرجاواں، برادرز ودیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
کیارا ایڈوانی نے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’ایم ایس دھونی ان ٹولڈ اسٹوری‘ میں آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، ان کی مشہور فلموں میں کبیر سنگھ ودیگر شامل ہیں۔