جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

افغانستان، قرآن خوانی کے دوران خوفناک دھماکا، 15 جاں بحق، متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کے صوبے غزنی کے ضلع میں قرآن خوانی کے دوران خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز افغانستان کے صوبے غزنی کے ضلع گیلان میں خوفناک بم دھماکا ہوا، دہشت گردوں نے بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا تھا۔

افغان وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آغو جان گاؤں میں قرآن خوانی جاری تھی جس میں خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد افرادشریک تھے۔

- Advertisement -

وزارتِ داخلہ کے مطابق قرآن خوانی کے دوران مکان کے باہر کھڑی موٹرسائیکل زور دار دھماکے سے پھٹی، جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 2 درجن کے قریب زخمی ہوئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، جس کے پیش نظر ڈاکٹرز نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ غزنی میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی جبکہ پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں