تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کراچی پولیس آفس حملہ: دہشت گرد کیا کیا ساتھ لائے تھے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

 کراچی پولیس چیف کے دفتر پردہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے، سرچنگ کے دوران کے خصوصی مناظراے آر وائی نیوز نے حاصل کرلئے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے اے آر وائی نیوز سےخصوصی گفتگو میں بتایا کہ حملے کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم بھی پھینکا گیا جو کہ پھٹ نہ سکا۔

دہشت گردوں اپنے ساتھ چار سے پانچ کلو وزنی خودکش جیکٹ بھی ساتھ لائے تھے جسے ناکارہ بنادیا گیا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران چار دستی بموں کو ناکارہ بنایا گیا، جائےوقوع سےدستی بموں کےڈیٹونیٹربھی ملے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس آفس حملہ: آپریشن مکمل، تمام دہشت گرد جہنم واصل

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کراچی پولیس چیف کی عمارت پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق عمارت میں آپریشن مکمل کرنے کے بعد سرچنگ کا عمل جاری ہے، سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد پولیس حکام میڈیا کو بریفنگ دینگے۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے،عمارت کی کلیئرنس کاعمل جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -