اشتہار

کراچی پولیس آفس حملہ: آپریشن مکمل، تمام دہشت گرد جہنم واصل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سیکیورٹی فورسز کراچی پولیس چیف کی عمارت پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس سندھ رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف کی عمارت میں گھسنے والے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق عمارت میں آپریشن مکمل کرنے کے بعد سرچنگ کا عمل جاری ہے، سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد پولیس حکام میڈیا کو بریفنگ دینگے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس آفس چیف کی عمارت میں زور دار دھماکا

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے،عمارت کی کلیئرنس کاعمل جاری ہے۔

،ڈی آئی جی مقدس حیدر کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ آپریشن میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیاگیا ہے۔

پولیس چیف آفس کراچی پر حملے کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک خاکروب جان کی بازی ہار گیا, واقعے میں دس افراد زخمی بھی ہوئے۔

زخمیوں میں چھ رینجرز اہلکار، 3 پولیس اہلکار اور ایک امدادی ادارے کا کارکن شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں