اشتہار

کراچی پولیس آفس چیف کی عمارت میں زور دار دھماکا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی پولیس چیف آفس میں زور دار دھماکہ سنا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس چیف کےدفترکی عمارت میں زوردار دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں عمارت کی کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ کر دور جاگرے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنی گئی، دھماکے کے بعد عمارت سے دھواں اٹھتا دیکھا جارہا ہے۔

- Advertisement -

اطلاعات کے مطابق رینجرز اور پولیس کی جانب سے عمارت کی چوتھی منزل کی جانب پیش قدمی پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام نے کراچی پولیس چیف کے دفترسےمتصل عمارت کو کلیئرکردیا ہے، متصل عمارت کی تمام بارہ منزلوں کو مکمل چیکنگ کے بعد کلیئر قرار دیا گیا۔

اب تک موصول اطلاعات کے مطابق پولیس چیف آفس کراچی پر حملے کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک خاکروب جان کی بازی ہار گیا ہے جبکہ واقعے میں نو افراد کے زخمی ہونے کی ہوچکے ہیں۔

 مرنے والے خاکروب کی شناخت 35سالہ اجمل کے نام سے ہوئی جبکہ شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی شناخت 50 سالہ غلام عباس کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمیوں میں6رینجرز اہلکار اور3پولیس اہلکار اور ایک امدادی ادارے کا کارکن شامل ہے، رینجرز اہلکار، عبدالرحیم، عبدالطیف کے علاوہ کانسٹیبل عبدالطیف اور ایدھی رضاکار ساجد بھی شامل ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کی جانب سے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں آرمی جوان بھی مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آرمی اہلکار کے پی او کی چھت پر دہشت گردوں سے مقابلہ کررہے ہیں، پولیس اور رینجرز نے عمارت کے تین منزل کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔

کراچی پولیس آفس چیف کی عمارت میں زور دار دھماکا

سرچ آپریشن مکمل ہونے سے قبل عمارت میں زوردار دھماکا ہوا تھا، دھماکے کے نتیجے میں عمارت کی کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ کر دور جاگرے۔

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں