جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سعودی حکومت کے اعلان کے بعد بُکنگ شروع

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں 12 سے 18 سال کے طلبا کی ویکسینیشن کے اعلان کے بعد بکنگ شروع کردی گئی جبکہ طالب علم کے لیے ویکسین کی پہلی خوراک کی تاریخیں پہلے سے بک ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے ایک مرتبہ پھر طلبا کو ہدایت کی کہ وہ بڑھ چڑھ کر کورونا ویکسینیشن کا حصہ بنیں، 12 سے اٹھارہ سال تک کے طلبا سینٹر پہنچ کر ویکسین لگوا لیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ طلبا ایپ یا توکلنا ایپ کے ذریعے تاریخ کی تفصیلات حاصل کرکے کسی بھی سینٹر پہنچ کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

سعودی وزارت نے یہ بھی کہا کہ 12 سے 18 برس تک کے طلبا کے لیے ویکسینیشن کی سہولت نئے تعلیمی سال کے تقاضوں کو پورا کرنے کی خاطر مہیا کی جارہی ہے، 8 اگست سے قبل تمام طلبا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرلیں۔

سعودی عرب نے اہم ہدایت جاری کردی

واضح رہے کہ دو روز قبل سعودی وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ مملکت میں بارہ سال سے زیادہ عمر کے طلبا کو بھی ویکسین کی دوسری خوراک لگائی جائے گی۔

وزارت نے بتایا تھا کہ محکمہ صحت کے تعاون سے تدریسی عملے سمیت طلبا کو دو خوراکیں دینے کا عمل شروع کیا گیا ہے، اسکولوں میں حاضری کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں شرط ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں