بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

آسٹریلیا نے اپنی غلطی مان لی

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے بھارتی لیجنڈ سنیل گواسکر کو بارڈر-گاوسکر ٹرافی کی پوسٹ سیریز پریزنٹیشن تقریب میں نہ بلانے کی اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں موجود ہونے کے باوجود گاوسکر کی تقریب سے غیرحاضری نے آسٹریلوی بورڈ پر کئی سوالات کھڑے کر دیے تھے۔ ٹرافی سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر نے فاتح کپتان پیٹ کمنز کے حوالے کی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے فیصلے میں خامی کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم قبول کرتے ہیں کہ ایلن بارڈر اور سنیل گواسکر دونوں کا اسٹیج پر ہونا زیادہ مناسب ہوتا۔

- Advertisement -

تاہم آسٹریلوی بورڈ نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ فیصلہ کچھ دن پہلے ہی کر لیا گیا تھا۔ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ یہ پہلے ہی طے ہوچکا تھا کہ اگر ہندوستان ٹرافی جیتتا ہے تو گاوسکر ٹرافی پیش کریں گے، اگر آسٹریلیا کرتا ہے تو بارڈر اعزازات پیش کرے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں گواسکر نے کہا کہ مجھ تک جو معلومات پہنچی ہیں وہ یہ ہیں کہ اگر آسٹریلیا سیریز جیتا ہے تو ایلن باڈر ٹرافی دیں گے اور اگر انڈیا جیت کر سیریز کو ڈرا کرے گا تو میں (گواسکر) ٹرافی پیش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ بات ہے جو کہ کرکٹ آسٹریلیا سے پوچھی جانی چاہیے کیونکہ میرا کرکٹ آسٹریلیا سے کوئی براہ راست رابطہ نہیں تھا انہوں نے اس چینل سے روابط رکھے جس کے لیے میں آسٹریلیا میں کام کر رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا یہ معلومات مجھ تک میرے چینل کی طرف سے پہنچیں مگر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے مجھے آفیشل طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔

گواسکر نے خواہش ظاہر کی کہ چونکہ ٹرافی کا نام باڈر گواسکر تھا جو کہ ہمارے نام سے جُڑا ہے تو یقیناً ہم دونوں کو ہی تقریب میں ہونا چاہیے تھا میں محسوس کرتا ہوں کہ دونوں کو ہی بلایا جانا چاہیے تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں