تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

برطانیہ میں پیر سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا امکان

لندن: کرونا وائرس کے کیسز کم ہونے کی صورت میں برطانیہ میں پیر سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا امکان ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ سائنسی شواہد کا انتظار ہے، وائرس پر کنٹرول کے شواہد ملے تو لاک ڈاؤن میں نرمی کریں گے۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مئی کے آخر تک کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی تعداد کو یومیہ 2 لاکھ تک بڑھا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بورس جانسن کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد، عوام کا شکرگزار ہوں، لاک ڈاؤن میں نرمی یا ہٹائے جانے پرکوئی تاریخ نہیں دے سکتا، ہم وائرس کو شکست دینے کے قریب ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹرزنے میری وفات کی خبر دینے کی تیاری کرلی تھی، بورس جانسن کا انکشاف

یاد رہے برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے معاشی دباؤ کے باوجود برطانوی لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن انتہائی حساس موڑ پر ہے، نرمی کرنا ممکن نہیں۔

خیال رہے کہ برطانوی وزیر اعظم کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، ان کی حالت بگڑنے پر انہیں 3 دن انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں رکھا گیا تھا۔

برطانیہ میں مجموعی طور پر اب تک 1 لاکھ 95 سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ 29 ہزار 427 سے زائد اموات بھی ہوچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -