بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

برطانوی وزیراعظم نے بیٹے کا نام جان بچانے والے ڈاکٹر کے نام پر رکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن:‌برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بیٹنے کا نام ان کی جان بچانے والے ڈاکٹر کے نام پر رکھ دیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے جان بچانے پر منفرد انداز میں ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نومولود کا نام ڈاکٹر کے نام پر رکھ دیا۔

وزیراعظم نے ڈاکٹر نکلس کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بیٹے کا نام ‘ ولفرڈلوری نکلس’ رکھا ہے۔

وزیراعظم کے بیٹے کی پہلی تصویر بھی جاری کر دی گئی ہے، پیدائش کا بعد پہلا موقع ہے کہ ‘ ولفرڈلوری نکلس’ کو منظر عام پر لایا گیا ہے۔

Carrie Symonds with Wilfred Lawrie Nicholas Johnson

کورونا وائرس سے جنگ میں وزیراعظم کی جان بچانے پر بورس جانسن نے این ایچ ایس کے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میٹرنٹی ٹیم کا بچے کی دیکھ بھال پر ان کی خدمات کو سراہا۔

کرونا وائرس کو حال ہی میں شکست دینے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ہاں بدھ 29 اپریل کو بیٹے کی ولادت ہوئی، ماں اور بچہ دونوں کی صحت کو ڈاکٹرز نے خطرے سے باہر قرار دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں