اسلام آباد : برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن بھی سیلفیوں کے شوقین نکلے، پاکستان تھریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات میں سیلفیاں بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن سرکاری ملاقاتوں کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملے اور بلاول کے ساتھ سیلفی بنائی۔
بلاول بھٹو زرداری نے سیلفی کے ساتھ ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ بورس جانسن طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں، ان سے باہمی امور پر بات چیت اچھی رہی، ملاقات میں شیری رحمان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
Met @BorisJohnson today. Discussed issues of importance to both #Pakistan & #UK. Probably the most charismatic foreign Secratery I have met. pic.twitter.com/CQ2yARCZk0
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 24, 2016
#Pakistan opposition leader @BBhuttoZardari & I met to discuss provincial government reforms in #Sindh & range of other key issues pic.twitter.com/PycvB2UV7V
— Boris Johnson (@BorisJohnson) November 24, 2016
اس سے قبل برطانوی وزیرخارجہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملے تو ان کے ساتھ بھی سیلفی کا موقع نہ گنوایا۔
Lighter behind the scenes moments at the British embassy today; Boris Johnson takes a selfie with Kaptaan. pic.twitter.com/A3EWg7cRho
— PTI (@PTIofficial) November 24, 2016
جہانگیر ترین نے ٹوئٹ کیا کہ بورس جانسن بھی عمران خان کے فین نکلے، کپتان سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت پانامہ اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا معاملہ بھی زیرِ غور رہا۔
IK and teams exclusive Meeting with U.K. Foreign Secretary Boris Johnson . Panama plus LOC situation discussed pic.twitter.com/wamCbgJdce
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) November 24, 2016
یاد رہے گزشتہ روز برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن دو روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ تھے جہاں وزارت خارجہ کے حکام نے بورس جانسن کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔
مزید پڑھیں : ایل او سی کے واقعات پر تشویش ہے، برطانوی وزیر خارجہ
اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دونوں ممالک مذاکرات کریں۔ کشمیرکا مسئلہ کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔
برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر میں تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں، تمام فریقین تحمل سے کام لیں۔