تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ساحل سمندر کی سیر کو جانے والی خاتون کس مشکل میں جا پھنسی؟ ویڈیو دیکھیں

بوسٹن: راستہ مختصر کرنے کی کوشش میں خاتون بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ بوسٹن کے مشرقی ساحل پر پیش آیا، جہاں چون سالہ کیملی کوہلو نامی خواتین اپنے بیٹے کے پالتو کتے(لوسی) کے ہمراہ شارٹ کٹ لینے کی کوشش میں کیچڑ میں پھنس گئی۔

واقعے سے متعلق خاتون نے بتایا کہ وہ زیورات کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور سمندری شیشہ ڈھونڈنے کی غرض سے مشرقی بوسٹن کے ساحل سمندر پر آئیں، خاتون نے بتایا کہ واپس جانے کے لئے اس نے مختصر راستہ اختیار کرنا چاہا اور ساحل پر نظر آنے والی چکمدار ریتیلی زمین کی جانب چل دی، تاہم وہ میرے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، وہ چمکتی بجری نہیں درحقیقت مٹی کی کیچڑ تھی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے کھبی یہ راستہ استعمال نہیں کیا تھا، میرے نزدیک یہ ریتیلی زمین تھی مگر حقیقت میں ایسا کچھ نہ تھا، کیونکہ میں اس کیچڑ میں گھٹنوں تک پھنس چکی تھی، میرے ساتھ میرے بیٹے کا پالتو کتا بھی اس مشکل میں جا پھنسا۔

ساحل پر موجود دیگر افراد نے جب یہ منظر دیکھا تو خاتون کی مدد کے لئے فوری طور پر امدادی ٹیم کو طلب کیا، امدادی ٹیم نے متاثرہ جگہ پہنچ کر لکڑی بڑے بڑے ٹکڑوں کی مدد سے خاتون تک پہنچے اور طویل جدوجہد کے بعد خاتون کو کیچڑ سے آزادی دلوائی، واقعے میں خاتون کو کوئی زخم نہیں آئے۔

Comments

- Advertisement -