جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

‘دونوں جماعتیں مل کر کوئی بڑا گیم کھیل رہی ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کراچی واقعے پر یا تو بلاول بھٹو ن لیگ کے ساتھ کوئی کھیل کھیل رہےہیں یا پھر دونوں جماعتیں مل کر کوئی بڑا گیم کھیل رہی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاداکبر نے کہا کہ ہم نےوفاقی حکومت کومعاملےسےدور رکھا ہے وفاقی حکومت پراپوزیشن پہلےہی الزامات لگارہی ہوتی ہے۔

شہزاداکبر نے کہا کہ جےآئی ٹی کیس میں آئی جی سندھ مشتاق مہرکاباقاعدہ نام آیاتھا، مشتاق مہرپرجےآئی ٹی کیس میں گواہان کوہراساں کرنےکاالزام ثابت ہواتھا، آئی جی سندھ کےمعاملےمیں وفاقی حکومت کہاں سےآرہی ہے، قابل ضمانت جرم میں گرفتار کرنےکی کیاوجہ بنتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عطاتارڑ نےابھی ابھی ٹوئٹ کےذریعےمجھےدھمکی دی ہے، راناثنااللہ مجھےدھمکیاں دیاکرتےتھے۔

مشیر داخلہ و احتساب نے کہا کہ شہبازشریف کی جانب سےکہاگیاکہ نیب نےکیمرےلگائےہیں، شہبازشریف کوتمام چیزیں چیک کرائیں اور بتایا گیا کیمرےنہیں، شہبازشریف کوجیل بی کلاس دی گئی ہے یہ لوگ عدالت میں جوکیس ہوتاہےاس پرنہیں آتے، کمرمیں دردہوگیا،کھانادرست نہیں اس قسم کی باتیں کی جاتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں