جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

ناظرین اور ٹی وی دونوں‌ ختم ہوجائیں‌ گے

اشتہار

حیرت انگیز

ماہرین نے وقت وقت کیساتھ ساتھ روایتی براڈکاسٹ ٹیلی ویژن کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

ٹیلی ویژن سروس ہوئی تو اخبارات کا زور کم ہوا اور اخبار پڑھنے کا سلسلہ تقریباً نا ہونے کے برابر ہے، اسی طرح انٹرنیٹ کا آغاز ہوا تو لوگوں نے روایتی براڈکاسٹ ٹیلی ویژن سے وابستگی کم کی اور انٹرنیٹ کی جانب توجہ مبذول کرلی۔

اب ماہرین نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ناظرین کیساتھ ساتھ روایتی براڈکاسٹ ٹیلی ویژن بھی ختم ہوجائے گا۔

- Advertisement -

ماہرین کی جانب سے اس اہم تبدیلی کی وجہ نوجوانوں کے میٹاورس جیسی انٹرٹینمنٹ کی جانب بڑھتی ہوئی دلچسپی کو گردانا ہے۔

بڑی عمر کے افراد کا براڈ کاسٹ ٹیلی ویژن سے زیادہ گہرا تعلق ہوتا ہے جب کہ درمیانی عمر کے لوگ ٹی وی کو نیٹ فلکس اور ڈِزنی پلس کی وجہ سے چھوڑ رہے ہیں۔

اگر ٹی وی کو میٹاورس اور گیمنگ پلیٹ فارم جیسے کہ روبلاکس، فورٹ نائٹ اور مائن کرافٹ سے مقابلہ کرنا ہے، تو براڈکاسٹرز کو بدلنا ہوگا۔

میڈیا ریسرچ کمپنی ڈیوبِٹ کے مطابق امریکا میں 9 سے 12 سال کے نصف تعداد میں بچے کم از کم ایک بار روبلاکس استعمال کرتے ہیں، جہاں وہ سب کچھ کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں