اشتہار

دنیا کا تیسرا بڑا ’ہیرا‘ کس ملک سے دریافت ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا افریقی ملک بوٹسوانا میں دریافت ہوا جس کا وزن 1,098 قیراط ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی مشہور فرم ڈی بیئرز ڈائمنڈ اوول اور بوٹسوانا حکومت کے مشترکہ کان کنی کے منصوبے کے دوران ہیرا دریافت ہوا۔

رپورٹ کے مطابق یہ ہیرا کمپنی کی 50 سالہ تاریخ میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا ہیرا ہے، اس ہیرے کو فی الحال کوئی نام نہیں دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا ہیرا 1905 میں جنوبی افریقہ سے ملا تھا جو 3106 قیراط کا تھا اسے ’کلینن‘ کا نام دیا گیا تھا۔ دوسرا بڑا ہیرا بھی بوٹسوانا ہی سے ملا ہے۔ یہ ہیرا ٹینس بال کے برابر ہے اور 2015 میں ہاتھ آیا تھا۔

Diamond being measured

بوٹسوانا افریقہ بھر میں ہیروں کے ذخائر کی وجہ سے مشہور ہے اور ڈیبسوانہ کمپنی جو بھی ہیرا فروخت کرتی ہے اس کی 80 فیصد رقم حکومت کو ملتی ہے۔ تاہم کووڈ 19 کی وجہ سے سال 2020 سے اب تک وہاں کے ہیروں کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

بوٹسوانا کی صدر نے کہا کہ یہ محنت کرنے والی قوم کیلئے امید کی ایک کرن ہے۔ سرکار کا کہنا ہے کہ ابھی ہیرے کی فروخت کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت اس نایاب ہیرے کا زیادہ سے زیادہ قیمت میں فروخت کرے گی۔ ہیرے کی لمبائی73 ملی میٹر، چوڑائی52 ملی میٹر اور موٹائی27 ملی میٹر ہے۔

واضح رہے کہ بوٹسوانا کا شمار براعظم افریقہ میں ہیروں کی کان کنی کرنے والے سرکردہ ممالک میں ہوتا ہے، یہ ملک ہیروں کی پیداوار کے حوالے سے افریقہ میں پہلے نمبر پر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں