بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس: نواز شریف پر بوتل پھینک دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر ایک نامعلوم شخص نے بوتل پھینک دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب بوتل اچھالی گئی۔

رول آف ممبرز کے دستخط کے دوران نواز شریف پر بوتل پھینکی گئی تاہم خوش قسمتی سے اچھالی گئی بوتل نوازشریف کے اوپر سے گزر گئی۔

- Advertisement -

اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی سے شروع ہوا،ن لیگ اور سنی اتحاد کونسل کے ممبران اسپیکر ڈائس کے پاس آمنے سامنے آگئے۔

لیگی ارکان کی جانب سےایوان میں”گھڑی چور گھڑی چور "کے نعرے لگائے گئے جبکہ سنی اتحادکونسل ارکان نے ‘آئی آئی پی ٹی آئی اورکون بچائےگا پاکستان’ کے نعرے لگائے۔

سنی اتحادکونسل اراکین نے نواز شریف کیخلاف ‘چور چور’ کے بھی نعرے لگائے۔

خیال رہے شریف سات سال بعد قومی اسمبلی میں واپس آئے ہیں، انہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 130 لاہور کے حلقہ این اے 130 سے فاتح قرار دیا تھا، تین بار کے سابق وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسمین راشد کو شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں