ممبئی : بھارتی فلم ‘آر آر آر’ نے کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، عالمی سطح پر ہالی ووڈ فلمیں ‘ایمبولینس اور انچارٹرڈ’ بھی ‘آرآرآر’ کا مقابلہ نہ کرسکیں۔
فلموں سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایس ایس راجا مولی کی فلم ‘آرآرآر’ کو گزشتہ ہفتے عالمی سطح پر ریلیز کیا گیا تھا جس کے بعد فلم نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق برطانوی باکس آفس پر بھارتی فلم نے ہالی ووڈ کی بہترین فلمیں ‘ان چارٹرڈ اور ایمبولینس’ پر بھی سبقت حاصل کرلی ہے اور فلم ‘آرآرآر’ 100 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے، جس کے بعد راجا مولی فلم سے اور زیادہ کمانے کی امیدیں وابستہ ہوگئی ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ راجا مولی کی فلم کو 161 سنیما گھروں میں ایک ساتھ ریلیز کیا گیا تھا، فلم نے برطانوی باکس آفس پر 64.86 کروڑ جب کہ آئرلینڈ باکس پر 1.66 ملین پاؤنڈ کا کامیاب بزنس کیا۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دوسری پوزیشن حاصل کی، پہلی پوزیشن پر وارنر بروس کی فلم ‘دی بیٹ مین’ براجمان ہے۔
باکس آفس پر ہالی ووڈ فلم ‘ایمبولینس تیسری پوزیشن پر رہی جس نے 521،049 پاؤنڈ کا بزنس کیا جب کہ فلم ‘ان چارٹرڈ’ نے 349،457 پاؤنڈ کما کر چوتھی پوزیشن حاصل کی۔