اشتہار

باکسر عامر خان کی چیف جسٹس اور عمران خان سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے چیف جسٹس اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ڈیمز فنڈز اور باکسنگ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، عامر خان نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور چیف جسٹس سے ڈیمز فنڈ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، وزیراعظم نے ان کی پیش کش کا خیر مقدم کیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے نوجوانوں میں باکسنگ میں بے انتہا ٹیلنٹ ہے، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت نوجوانوں کی توانائیوں کا مثبت استعمال چاہتی ہے۔

دوسری جانب معروف باکسر عامر خان نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی، عامر خان نے کہا کہ چیف جسٹس سے ڈیمز فنڈ کے سلسلے میں ملاقات ہوگئی ہے، ڈیمز پاکستان کے لیے بہت ضروری ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ نومبر میں ماچسٹر میں ڈیمز فنڈریزنگ پروگرام ہوگا، چیف جسٹس بھی فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کریں گے، 2 ڈیمز کی تعمیر کے لیے پیسہ جمع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بھاشا ڈیم کے لیے چیریٹی کے مختلف پروگرامز میں حصہ لیتا رہوں گا، عامر خان

واضح رہے کہ گزشتہ روز باکسر عامر خان نے کہا تھا کہ بھاشا ڈیم کے لیے چیریٹی کے مختلف پروگرامز میں حصہ لیتے رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں