ابوظہبی: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ابوظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات میں باکسنگ، فلاحی کاموں اور پاکستانی سیاست سے متعلق گفتگو کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ابوظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ، ملاقات میں باکسنگ، فلاحی کاموں اور پاکستانی سیاست سے متعلق گفتگو کی گئی۔
باکسر عامر خان نے ملاقات کے لیے وقت نکالنے پر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
Taking boxing in UAE 🇦🇪 Charity and pakistan politics with @MohamedBinZayed thank you for giving me the time. pic.twitter.com/Y1mSp7cNN2
— Amir Khan (@amirkingkhan) December 1, 2019
خیال رہے عالمی چیمپئن باکسر عامر خان مستقبل میں پاکستان کی سیاست میں آنے کا ارادہ بھی ظاہر کرچکے ہیں ۔
مزید پڑھیں : کھیلوں کے شعبے میں بہتری کیلئے پاکستان کا وزیر کھیل بننا چاہتا ہوں، باکسرعامر خان
یاد رہے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ عمران خان بہترین وزیراعظم ہیں، ان کی قیادت میں پاکستان بہتری کی طرف جارہا ہے، عمران خان جانتے ہیں کہ کھیلوں کو کیسے بہتر کیا جاسکتا ہے۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے کہا تھا کہ اپنا عالمی تجربہ استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں بہتری لا سکتا ہوں، بہت کچھ کرناچاہتا ہوں مگر میرے پاس اختیار نہیں، لہٰذا چاہتا ہوں کہ پاکستان کا وزیر کھیل بن کر پاکستان کیلئے کچھ بہتر کرسکوں۔