پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی سے اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بینو قادر سیریز کا دوسرا میچ باکسنگ ڈے ٹیسٹ منگل 26 دسمبر سے میلبرن میں شروع ہو رہا ہے جس کے ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے موقع پاکستانی شائقین کی تفریح کے لیے تین روزہ میلہ لگانے سمیت کئی اہم اقدامات کیے ہیں جس کے باعث پاکستانی شائقین میں اس حوالے سے بھی جوش وخروش پایا جاتا ہے۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے لیے پاکستان بے کے ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں کرکٹ آسٹریلیا نے اس کو الکحل فری جگہ قرار دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایم سی جی کے گیٹ نمبر 4 کے باہر پاکستان فین زون قائم کرنے اور تین روزہ میلے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ میچ کے موقع پر یہ علاقہ جس کا نام "دی آؤٹ فیلڈ” ہے، کرکٹ میلے میں تبدل ہو جائے گا۔

اس میلے میں پاکستانی شائقین کرکٹ کو پاکستان کے روایتی کھانے چارپائیوں پر بیٹھ کر کھانے اور وہیں بڑی اسکرین پر میچ سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے جس کے لیے کراچی فوڈ اسٹریٹ لگائی جا رہی ہے۔

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں