منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

پشاور میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں غیرت کے نام پر 16 سالہ لڑکی اور 20 سالہ لڑکے وقاص کو قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق دونوں کو خاندان والوں نے ہی قتل کیا۔

ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کے مطابق قتل کے بعد لاشیں بنا جنازہ پڑھے ہی رحمان بابا قبرستان میں دفنا دی گئیں، ایف آئی آر درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لاشوں کی قبرکشائی کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست دے دی گئی ہے، ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ: بھائی اور والدہ غیرت کے نام پر لڑکی کو قتل کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گوجرانوالہ کے تھانہ احمد نگر کے علاقے جامکے چٹھہ میں والدہ اور بھائی نے غیرت کے نام پر 24 سالہ اقصیٰ کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 24 سالہ اقصیٰ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی لیکن اس کی ماں اور بھائی پسند کی شادی سے انکاری تھے جس پر مقتولہ کی والدہ اور بھائی نے اقصیٰ کو قتل کرنے کے بعد ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پشاور میں تھانہ چمکنی کے علاقے جھگڑا میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کو قتل کرکے لاشیں دریائے باڑہ میں پھینک دی گئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں