The news is by your side.

Advertisement

گوجرانوالہ: بھائی اور والدہ نے غیرت کے نام پر لڑکی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بھائی اور والدہ نے مل کر جواں سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے گوجرانوالہ کے تھانہ احمد نگر کے علاقے جامکے چٹھہ میں والدہ اور بھائی نے غیرت کے نام پر 24 سالہ اقصیٰ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق 24 سالہ اقصیٰ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی لیکن اس کی ماں اور بھائی پسند کی شادی سے انکاری تھے جس پر مقتولہ کی والدہ اور بھائی نے اقصیٰ کو قتل کرنے کے بعد ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش اقصیٰ کی بڑی بہن نے تمام اصلیت بتادی جس کے بعد مقتولہ کی والدہ اور بھائی کو حراست میں لے لیا۔

ایس ایچ او تھانہ احمد نگر کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی گوجرانوالہ میں بھائی اور والدہ نے گلا دبا کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔

پولیس نے دوران تفتیش شک کی بنیاد پر لڑکی والدہ نسرین بی بی اور بھائی شہزاد کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں