تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

خوفناک حادثے میں لڑکا معجزانہ طور پر بچ گیا

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارتی ریاست کیرالہ سے سامنے آئی ہے جہاں سائیکل سوار لڑکا بس کی زد میں آنے سے معجزانہ طور پر بچ گیا اور اس کی سائیکل تباہ ہوگئی۔

یہ واقعہ گزشتہ دنوں کیرالہ کے کننور میں تالیپرمبا کے قریب پیش آیا جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سائیکل پر سوار لڑکے نے تیزی سے سڑک عبور کرنے کی کوشش کی جیسے وہی سڑک پر آیا تو پہلے موٹر سائیکل سے ٹکراتے ہوئے سڑک کی دوسری طرف اڑتے ہوئے جا گرا۔

اتنی دیر میں بس بھی آئی اور نوجوان کی سائیکل کو کچل ڈالا لیکن نوجوان بس کی زد میں آنے سے معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

ویڈیو میں لڑکے کو اٹھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ اور کسی قسم کی کوئی چوٹ نہیں آئی۔

سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے لڑکے کو ہی قصور وار ٹھہرایا جارہا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ’لڑکے کی غلطی ہے وہ رانگ سائیڈ سے اچانک سڑک پر آگیا۔

ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ موٹر سائیکل سے ٹکرانے پر اس کی جان بچ گئی ورنہ وہ بس کی زد میں آسکتا تھا۔

Comments

- Advertisement -