ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سیلفی لیتے ہوئے لڑکے کی جان چلی گئی!

اشتہار

حیرت انگیز

سیلفی کے شوق نے اب تک دنیا بھر میں ہزاروں افراد کی جان لے لی ہے، کچھ لوگ سیلفی لینے کے دوران خطرناک حد تک لاپروائی کا مظاہرہ کرکے اپنی جان گنوا دیتے ہیں۔

بھارتی ریاست تلنگانہ میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں سیلفی لیتے ہوئے ایک 18 سالہ لڑکے کی جان چلی گئی۔ بھارت کے ہنمکنڈہ ضلع میں واقع کٹس انجینئرنگ کالج میں پہلے سال میں زیر تعلیم تین طلبا محمد اسماعیل، سید زید اور شہزاد خان تفریح کی غرض سے کنتھا آتماکور تالاب پر آئے تھے۔

تالاب پر سیلفی لینے کے دوران محمد اسماعیل کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گہرے پانی میں گر پڑا۔ تینوں دوستوں میں سے کوئی بھی تیرنا نہیں جانتا تھا جس کی وجہ سے دونوں دوست اپنے ساتھی کو پانی میں ڈوبنے سے نہیں بچا پائے۔

- Advertisement -

مقامی پولیس کے مطابق، شہزاد، زید اور اسماعیل، کٹس کالج میں بی ٹیک کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، تینوں جمعرات کو کنتھا آتماکور تالاب پر تفریح کے لیےآئے تھے کہ سیلفی لیتے ہوئے پانی میں گر کر ایک دوست جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو پانی سے نکال کر ورثا کے حوالے کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں