تازہ ترین

براہ راست: پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان پر جلسہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے تحت مینار پاکستان پر...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

بچے نے گلابی رنگ کا نایاب ٹڈا پکڑ لیا

کنساس: امریکی ریاست کنساس میں‌ ایک بچے نے گلابی رنگ کا نایاب ٹڈا پکڑ لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارکنساس سٹی میں 8 سالہ بچے نے گھر کے باغیچے میں کیڑوں کی تلاش کے دوران گلابی رنگ کا نایاب ٹِڈّا پکڑ لیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بچہ دراصل سبز ٹڈوں کی تلاش میں تھا، اور پھر گلابی رنگ کا ٹڈا اس کے ہاتھ لگ گیا، جسے اس نے پلاسٹک کے چھوٹے سے ڈبے میں قید کر لیا ہے، اور اس کے لیے پتے، کھانا اور پانی وغیرہ بھی ساتھ میں رکھا۔

ٹڈے کی رنگت خاص جینیاتی تبدیلی کی وجہ سے رونما ہوتی ہے، امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری (AMNH) کے مطابق ان ٹڈوں میں گلابی رنگت کی وجہ ’اریتھرزم‘ (erythrism) ہے، یہ ایک جینیاتی تغیر ہے جس کے نتیجے میں سرخ رنگت کی پیداوار زیادہ ہو جاتی ہے۔

انسائیکلوپیڈیا ڈاٹ کام کے مطابق اریتھرزم کے نتیجے میں ممالیہ جانوروں، گرم خون والے پرندوں اور کئی دیگر جنگلی جانوروں میں بالوں، جلد، کھال، پنکھوں اور انڈے کے چھلکے سرخی مائل ہو سکتے ہیں۔

لڑکے نے گلابی ٹڈے کا نام پنکی رکھ دیا ہے، امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے مطابق گلابی ٹڈوں کو جنگلی ماحول میں طویل عرصے تک زندہ رہنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیوں کہ ان کی شوخ رنگت اس کے لیے شکاریوں سے چھپنا بہت مشکل کام بنا دیتی ہے۔

واضح رہے کہ انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا کے مطابق عام طور پر ٹڈوں کا رنگ سبز، زیتونی اور بھوری ہوتا ہے، کچھ ٹڈوں میں پیلے یا سرخ نشانات بھی دیکھے جاتے ہیں۔

Comments