ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

دوست کو گولی مارنے کے بعد نوجوان کا خوفناک اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

برمنگھم : امریکا میں قتل کا ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں نوجوان نے اپنے دوست کو گولی مارنے کے بعد ایسا کام کیا کہ دیکھنے والے بھی خوفزدہ ہوگئے۔

عدالت میں گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ برمنگھم میں نہر کے کنارے ملنے والی لاش اس لڑکے کی ہے جس نے اپنے دوست کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مارلی تھی۔

تاہم تفتیش میں کہا گیا ہے کہ خود کشی کرنے والے 17سالہ جیڈن بیکفورڈ کا اپنے دوست 16 سالہ ڈیگو ہنری کو قتل کرنے کا ارادہ نہیں تھا، گولی اتفاقیہ چلی تھی۔

- Advertisement -

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیڈن بیکفورڈ نے پانچ دن قبل اس وقت خودکشی کی جب اس نے فلیٹ میں حادثاتی طور پر ڈیگو کو گولی مار دی تھی۔

teenage boy

کورونر جیمز بینیٹ نے انکوائری کمیٹی کو بتایا کہ گولی غالباً نادانستہ طور پر چلائی گئی تھی جس کے نتیجے میں 16سالہ نوجوان کے سر میں گولی لگی تھی۔

اس واقعے کے بعد جیڈن لاپتہ ہوگیا اور پانچ روزبعد اس کی لاش پچھلے سال نومبر میں ایک نہر کے کنارے ملی جس کے سر پر گولی کا نشان تھا۔

سماعت کے دوران جیڈن کی خالہ نادین بیکفورڈ نے عدالت کو بیان دیتے ہوئے پولیس کے طرز عمل پر شدید تنقید کی اور کہا کہ پانچ روز تک پولیس کو جیڈن سے زیادہ ہتھیار تلاش کرنے میں دلچسپی تھی۔

shooting انہوں نے بتایا کہ ڈیاگو اور جیڈن بہت گہرے دوست تھے ان کے درمیان کسی قسم کی کوئی چپقلش یا دشمنی نہیں تھی، وقوعہ کی رات بھی دونوں ساتھ گھوم رہے تھے۔

انکوائری کمیٹی کو بتایا گیا کہ جیڈن کو بعد میں سی سی ٹی وی کیمرے کی ایک فوٹیج میں دیکھا گیا، جو اپنی جیب میں ہاتھ ڈال کر سڑک پر بھاگ رہا تھا۔

Jaydon Beckford

اس کے بعد وہ 10 نومبر کو نہر کے کنارے مردہ حالت میں ملا اگرچہ اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکتی لیکن یہ خیال کیا جارہا ہے کہ خود کشی کیلئے بھی وہی بندوق استعمال کی گئی تھی۔

کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ہم ڈیاگو کی المناک موت کے بعد جیڈن کی حفاظت کے حوالے سے بھی بہت فکر مند تھے اور ہم نے اسے تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں