منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

معمولی تنازعہ: کارسواروں کے تشدد سے نوجوان جاں بحق، آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گلستان جوہر میں معمولی تنازعے پر کار سواروں نے تشدد کرکے نوجوان کو جان سے ماردیا۔ ساتھی لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔ آئی جی سندھ نے ایس ایس پی سے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ چھ دن قبل انیس اپریل کو پیش آیا، لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول لڑکے کے والدین نے آج ہی رابطہ کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے گھر پر چھاپا مارا لیکن گھر پر کوئی موجود نہیں تھا، شرجیل نامی مفرور ملزم سرکاری ملازم ہے۔

پولیس کے مطابق طالب علم علی رضا اور ساجد علی اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ دوسری کار سے ٹکر ہوگئی، جس پر کار سوار مشتعل ہوگئے اور انھوں نے طلبہ کو زد و کوب کرنا شروع کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ تشدد کرنے والوں نے طلبہ کو ڈاکو قرار دے دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اور اس کے ساتھی کی کار سواروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی تھی، جس سے بات بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک پہنچی۔ واقعے میں شدید زخمی ہونے کے بعد رینجزز نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

- Advertisement -

کراچی : آٹھ سالہ بچی چورگینگ کی ماسٹرمائنڈ نکلی، ویڈیو سامنے آگئی

معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق ہونے والا طالب علم علی رضا آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم تھا جب کہ زخمی ہونے والا ساجد علی ساتویں جماعت کا طالب علم ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ اس واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہےکہ گلستان جوہر میں گزشتہ سال خواتین کو چھرا مار کر زخمی کرنے والے گروہ کی کارروائیوں نے پولیس کی ناک میں دم کر رکھا تھا جسے پولیس پکڑنے میں ناکام رہی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں