تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

دلہن کے واٹس ایپ استعمال کرنے پر دلہا نے شادی توڑ دی

نئی دہلی : بھارتی ریاست اتر پردیش میں لڑکی کے بہت زیادہ واٹس ایپ استعمال کرنے پر لڑکے والوں نے عین شادی کے روز رشتے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں مقیم ایک خاندان نے اپنے عین شادی کے روز دلہن کی جانب سے بہت زیادہ واٹس ایپ استعمال کرنے کا انوکھا بہانہ بناکر رشتہ توڑ دیا۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد نے لڑکے والوں جانب سے شادی کے روز انکار کرنے پر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی ۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز واٹس ایپ کو بہانہ بناکر شادی سے انکار کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب دلہن اور گھر والے بارات کا استقبال کرنے کے لیے تیار تھے لیکن وقت گزرنے کے بعد بھی باراتی نہ پہنچے تو متاثرہ لڑکی کے والد نے فون پر بارات نہ آنے کی وجہ معلوم کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کے گھر والوں نے دلہن پر واٹس ایپ کا بے تحاشا استعمال کرنے کا الزام لگا کر رشتے سے انکار کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ دلہن کے والد نے لڑکی پر لگایا الزام مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ لڑکے والوں نے جہیز نہ دینے پر شادی سے انکار کیا ہے۔

لڑکی کے والد عروج مہدی کا کہنا ہے کہ لڑکے والوں نے جہیز کی مد میں 65 لاکھ روپے کی خطیر رقم کا مطالبہ کیا تھا کہ جو ہم نہیں دے سکتے تھے۔ اسی لیے لڑکے کے گھر والوں عین بارات کے دن شادی سے رشتہ توڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد عروج مہدی نے امروہہ پولیس اسٹیشن میں دولہا قمر حیدر اور اس کے گھر والوں کے خلاف 65 لاکھ روپے جہیز مانگنے پر شکایت درج کروائی ہے۔

Comments

- Advertisement -