اشتہار

ہیئر کٹ پسند نہ آنے پر لڑکے نے موت کو گلے لگالیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بالوں کی کٹنگ پسند نہ آنے پر نوجوان لڑکے نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں رہائش پذیر مہاراشٹر کے 13 سالہ لڑکے شتروگھن پاٹھک نے بالوں کی کٹنگ پسند نہ آنے پر 16ویں منزل پر واقع باتھ روم کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ شتروگھن آٹھویں جماعت کا طلب علم تھا اور بالوں کی کٹنگ سے ناخوش تھا۔

- Advertisement -

فیملی نے پولیس کو بتایا کہ اسے چھوٹے بال پسند نہیں آئے اور وہ کہہ رہا تھا کہ اس میں اچھا نہیں لگ رہا ہے۔

انسپکٹر وجے پوار کا کہنا ہے کہ پاٹھک کزن کے ساتھ بال کٹوانے گیا تھا جب حجام نے کٹنگ غلط ہونے پر اس کے بال چھوٹے کردیے تو وہ مایوس ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پاٹھک کے بال انتہائی چھوٹے کرنا اس کی پسند کے خلاف تھا۔

نوعمر لڑکا چھوٹے بال کاٹنے پر بہت پریشان تھا تاہم اس کے گھر والوں نے اسے خوش کرنے کی کوشش کی لیکن رات ساڑھے گیارہ بجے اس نے اس وقت عمارت سے چھلانگ لگائی جب گھر والے سو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق عمارت کے چوکیدار نے لڑکے کی لاش خون میں لت پت دیکھی تو اہلخانہ کو اطلاع دی جس کے بعد فوری طور پر اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں