پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

دوران پرواز سابق شوہر نے کیسے تشدد کیا؟ انجلینا نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاس انجلس: عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اپنے سابق شوہر بریڈ پٹ کے خود پر اور بچوں پر تشدد سے متعلق تفصیلات عدالت میں جمع کروا دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ ایک دوسرے کے خلاف اپنی شادی، چھ بچوں کی حوالگی اور مشترکہ اثاثوں پر طویل قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔

آج انجلینا جولی نے لاس انجلس کی عدالت میں تشدد سے متعلق تفصیلی جواب داخل کروایا جو بعد میں منظر عام پر آگیا۔ انہوں نے 2016 میں کیلیفورنیا سے فرانس جانے والی پرواز کے دوران پیش آیا واقعہ بیان کیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: انجلینا نے دورۂ پاکستان کے بعد اپنا تجربہ اور تصاویر شیئر کر دیں

عدالت میں جمع کروائی گئی تفصیلات کے مطابق سابق جوڑے میں تصادم طیارے کے باتھ روم کے پاس شروع ہوا۔ بریڈ پٹ نے کسی بات پر انجلینا جولی پر غصہ کیا اور انہیں سر سے پکڑ کر جھنجھوڑا، پھر باتھ روم کی دیوار کی طرف دھکا دیا۔

اس دوران جب جوڑے کے ایک بچے نے والدہ پر تشدد کے خلاف مزاحمت کی تو بریڈ پٹ نے اسے تھپڑ مارنے کی کوشش کی لیکن اداکارہ نے سابق شوہر کا ہاتھ پکڑ لیا۔

بریڈ پٹ نے ایک بچے کا گلا دبایا اور دوسرے کو چہرے پر مارا، اس نے انجلینا اور بچوں پر شراب پھینکی۔ اداکارہ نے دوران پرواز پیش آئے واقعے کے چند دن بعد طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں