انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی پہیلیاں حل کرنے میں صارفین بہت دلچسپی لیتے ہیں لیکن بہت سی تصاویر حل کرنا آسان نہیں ہوتا پھر بھی کچھ صارفین ایسے ہوتے ہیں جو انہیں حل کرلیتے ہیں۔
ایسی ہی ایک تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جسے آپ کو صرف7سیکنڈز میں حل کرنا ہے۔ ایسی پہلیلیاں ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔
آج آپ کے لیے ایک ایسی ہی ایک تصویری پہیلی پیش کی جارہی ہے جس میں بنانے والے نے جان بوجھ کر ایک غلطی کی ہے اب اس غلطی کو 7 سیکنڈ میں ڈھونڈ کر آپ اپنی ذہانت کا ثبوت دے سکتے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ ایسی تصاویر کو مقررہ وقت میں ہی کیوں حل کیا جاتا ہے؟ دراصل یہ عنصر بتاتا ہے کہ آپ کسی مسئلے کو کس تیزی کے ساتھ حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یعنی آپ کا دماغ کتنی تیزی سے اسے پڑھ لیتا ہے۔
مذکورہ تصویر میں ایک جنگل کا منظر دکھایا گیا ہے کہ جس میں ایک لکڑہارا درخت کاٹنے میں مصروف ہے، اب آپ کو تصویر کے اس منظر میں ایک غلطی کی نشاندہی کرنی ہے جس کیلئے اپنی گہری نظروں اور زبردست ذہنی صلاحیت کا استعمال کرنا ہوگا۔
یہاں صارفین کا مقصد اس تصویری پہیلی میں غلطی کو تلاش کرنا ہے جسے دیکھنے والوں کیلئے بہت آسان بھی کہا جاسکتا ہے لیکن سب سے مشکل بات یہ ہے کہ آپ کے پاس صرف 7 سیکنڈ ہیں۔
اگر آپ اس تصویری پہیلی میں غلطی تلاش کرنے سے قاصر ہیں، تو پریشان نہ ہوں، ہم نیچے دی گئی تصویر میں آپ کی یہ مشکل بھی آسان کیے دیتے ہیں۔
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
نوٹ : جی ہاں ! آپ نے صحیح پہچانا ، لکڑی کاٹنے کیلئے کلہاڑی کی ضرورت ہوتی ہے گیتی کی نہیں ۔۔ اگر آپ نے اس تصویر میں موجود غلطی کو مقررہ وقت میں ڈھونڈ لیا تھا تو پھر کمنٹس میں جواب لازمی دیں۔