انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین کو خوش گوار حیرت ہوتی ہے۔
ان دنوں ویسے بھی دنیا کے مختلف ممالک میں جاڑے نے دھوم مچائی ہوئی ہے، درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے جہاں ٹھنڈ میں اضافہ ہوا وہیں جن علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آیا وہاں دریا، تالاب اور جھیلیں برفیلی ہوگئیں۔
عام طور پر بلند و بالا یا پہاڑی علاقوں میں موسم سرما میں برفباری ہوتی ہے مگر موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں کی وجہ سے اب اُن علاقوں میں بھی برفباری ہورہی ہیں جہاں کا تصور نہیں کیا جاسکتا تھا۔
انٹرنیٹ پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئیں جسے دیکھ کر صارفین کو بہت زیادہ خوش گوار حیرت ہوئی۔
مزید پڑھیں: خون جما دینے والی سردی پاکستانی پولیو ورکرز کا جذبہ کم نہ کرسکی
اس بارے میں زیادہ معلومات تو سامنے نہیں آئیں البتہ یہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کتا برفیلے تالاب میں پھنسا ہوا تھا اور سردی سے ٹھٹھر رہا تھا۔
وہاں سے گزرنے والے شہری نے جب صورت حال دیکھی تو کتے کو بچانے کافیصلہ کیا اور بغیر سوچے برفیلے تالاب میں چھلانگ لگا دی۔
Brave man saves helpless dog from an icy pond pic.twitter.com/pBJi0U9zhO
— The Sun (@TheSun) February 20, 2021
چونکہ برف پر پھسلن کی وجہ سے چلنا مشکل ہوتا ہے اس لیے شہری نے کچی برف کو توڑ اور پیدل چلتا ہوا گیا جس سے کتے کی واپسی کا راستہ بھی ہموار ہوا۔
یہ بھی دیکھیں: برفیلی جھیل میں پھنسے ہرن کے ساتھ شہری نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھیں
شہری کو چند مقامات پر بہت زیادہ مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا، انہوں نے یہ دشوار گزار مرحلہ مکمل کیا اور کتے تک پہنچنے کے بعد اُسے خشکی پر لے کر پہنچے۔