اشتہار

تندور پر روٹیاں لگانے والی لاہور کی باہمت خاتون

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: باہمت خاتون نے مسائل کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا، شوہر کی علالت کے بعد تندور سنبھال کر روزی روٹی کمانے کا باعزت راستہ ڈھونڈ لیا۔

تفصیلات کے مطابق سمیرا بی بی جن کا شوہر گزشتہ کئی برس سے بیماری کے باعث کام کاج سے معذور ہے، نہایت کامیابی کے ساتھ اس کا چھوڑا ہوا تندور چلارہی ہے۔

سمیرا بی بی کے دو بچے بھی اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر ماں کے ساتھ تندور پر روٹیاں لگاتے ہیں اور یوں اپنے والد کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ گھر کے دیگر اخراجات پورے کرنے کے لیے ماں کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔

- Advertisement -

باہمت خاتون نے اے آر وائی کو بتایا کہ شوہر کے بیمار پڑنے کے بعد میں نے سوچ لیا تھا کہ اپنی محنت سے سب کچھ کرنا ہے، کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلانا۔

کراچی کی ایک ایسی باہمت خاتون جو مزیدار عربی کھانے متعارف کرارہی ہیں

سمیرا بی بی نے منفی سماجی رویوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ باتیں کرتے تھے کہ تندور اب ایک عورت کے ہاتھ میں آگیا ہے، اس لیے یہ چند دن کے اندر اندر بند ہوجائے گا، لیکن اللہ کا شکر ہے کہ میں نے ہمت نہیں ہاری، محنت کی اور اللہ نے مجھے میری محنت کا پھل دیا۔

تندور چلانے والی باہمت خاتون کے بیٹے نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ماں کو اکیلے محنت کرتے دیکھ کر دکھ ہوتا تھا اس لیے پڑھائی چھوڑ کر ان کے ساتھ تندور پر ہاتھ بٹانے لگا۔ بیٹے کا کہنا تھا وہ اب بھی پڑھائی جاری رکھنا چاہتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں