اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

برازیل کا اسرائیلی خوشنودی کیلئے القدس میں‌ تجارتی مرکز کے قیام کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ : غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی خوشنودی کیلئے برازیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں تجارتی مرکز کے قیام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برازیل کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی ریاست کی خوشنودی کے حصول کےلئے تجارتی مرکز کے قیام کے اعلان پر قاہرہ میں عرب لیگ کے مستقل مندوبین کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کے القدس شہر میں برازیل کے غیرقانونی اور اشتعال انگیز اعلان کے مضمرات اور اس کے تدارک کے لیے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

قاہرہ اور عرب لیگ میں فلسطینی مندوب دیاب اللوح نے ایک بیان میں کہا کہ برازیل کے القدس میں غیرقانونی اقدام پر غور کے لئے مستقل مندوبین کا ہنگامی اجلاس آج جمعرات کو طلب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برازیل کا القدس میں کمرشل مرکز کے قیام کا اعلان بین الاقوامی قوانین اور عالمی قرار دادوں کی صریح نفی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برازیل کو القدس کی حساسیت کے حوالے سے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے القدس میں ایسا کوئی اقدام نہیں کرنا چاہیے جس سے مقدس اسلامی شہر کے تاریخی تشخص کو نقصان پہنچے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں