اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نیمار کیمرون کیخلاف میچ میں دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ: عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر اور برازیل ٹیم کے کپتان نیمار کی کیمرون کے خلاف میچ میں دستیابی کا فیصلہ ہوگیا۔

برازیل فٹبال ٹیم کے ڈاکٹر روڈریگو لاسمار نے تصدیق کی ہے کہ نیمار جمعہ کے روز کیمرون کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ نیمار کو انجری کے علاوہ ہلکا بخار بھی ہے، فٹ بالر انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور صورتِ حال قابو میں ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیمار کے علاوہ ڈینیلو اور الیکس سینڈرو بھی کیمرون کے خلاف میچ میں نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیمار کے ہم شکل کو دیکھ کر مداح دھوکہ کھا گئے

ادھر ٹیم کے کوچ ٹائٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ نیمار گروپ میچ کے بعد ناک آؤٹ مرحلے میں ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

نیمار نے دو روز قبل انسٹا گرام انجری کی تازہ تصاویر پوسٹ کی تھیں جن میں دیکھا گیا کہ ان کے پاؤں میں سوجن کافی حد تک کم ہوگئی تھی۔

فٹ بالر کی تصاویر دیکھ کر امید ہو چلی تھی کہ وہ کیمرون کے خلاف میچ میں ٹیم میں ہوں گے لیکن آج ڈاکٹر نے اس کا امکان بھی مسترد کر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں