پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

برازیل نے الزامات پر اہم کھلاڑی کو ٹیم سے نکال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

گھریلو تشدد کے معاملے پر برازیل نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے انٹونی کو ٹیم سے باہر کر دیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے فٹبالر اینٹونی میتھیوس ڈوس سانتوس، جنہیں اینٹونی کے نام سے جانا جاتا ہے کو گھریلو تشدد کے الزامات پر برازیل کے قومی اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

برازیلین فٹ بال فیڈریشن نے کہا کہ "ان حقائق کے نتیجے میں جو پیر (04/09) کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹرائیکر انٹونی سے متعلق منظر عام پر آئے اور جن کی تحقیقات کی ضرورت ہے اس پر انٹونی کو برخاست کر دیا۔

Brazil's Antony

23 سالہ انٹونی کی جگہ لینے کے لیے کوچ فرنینڈو دنیز نے آرسنل کے گیبریل جیسس کو بلایا ہے جنہیں فیفا کو بھیجی گئی 36 کھلاڑیوں کی فہرست میں سے پہلے سے منتخب کیا گیا تھا۔

برازیل بولیویا اور پیرو کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاری کر رہا ہے۔ مقامی میڈیا نے اس سے قبل انٹونی کی سابقہ گرل فرینڈ گیبریلا کیولین کی طرف سے لگائے گئے جسمانی حملے کے الزامات کی خبر دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں