تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سب کے ہاتھوں میں چھ انگلیاں، برازیلی خاندان کی فیفا کپ کے حوالے سے عجیب خواہش

برازیل سے تعلق رکھنے والا دی فیملی آف سکس (ایک ایسا خاندان جس کے لگ بھگ تمام افراد کے ہر ہاتھ میں 6 انگلیاں ہیں) کو امید ہے کہ برازیلین ٹیم چھٹی بار فٹبال ورلڈکپ جیتنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

ڈاسلوا خاندان کو دی فیملی آف سکس کی عرفیت سے بھی جانا جاتا ہے اور اس کے 15 افراد کے ہر ہاتھ میں 6 انگلیاں ہیں بلکہ کچھ کے تو پیروں میں بھی 6 انگلیاں ہیں۔

ڈا سلوا خاندان کو توقع ہے کہ قطر میں برازیل چھٹی بار ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگا، اس طرح وہ برازیل کی جانب سے جیتے جانے والے تمام ورلڈکپس کو اپنے ایک ہاتھ میں گن سکیں گے۔

ڈی سلوا کے خاندان کو اعتماد ہے کہ ان کی ٹیم ان کے توقعات پر پوری اترے گی، یہ خاندان سب سے پہلے 2014 میں برازیل میں ہونے والے ورلڈکپ کے دوران توجہ کا مرکز بنا تھا۔

 ’’دی فیملی آف سکس‘‘ کےنام سے شہرت رکھنے والی ڈی سلوا فیملی نے اضافی انگلیوں کو چھپانے کے بجائے فخر سے دکھانے کو ترجیح دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں دیگرانسانوں سے مختلف بنایا گیا ہے اس پر ہمیں فخر کرناچاہئے نہ کہ افسردہ ہونا چاہئے۔

واضح رہے کہ برازیل 5 دسمبر کو جنوبی کوریا کو شکست دے کر ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا۔

خیال رہے کہ برازیل فٹبال ورلڈکپ کی سب سے زیادہ کامیاب ٹیم ہے جس نے 1958، 1962، 1970، 1994 اور 2002 میں ورلڈکپ جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔

اس خاندان کے 2 افراد 2015 میں جرمنی گئے تاکہ تحقیق میں معلوم ہوسکے کہ اس خاندان کے لوگوں کے ہاتھوں میں 6 انگلیاں کیوں ہوتی ہیں۔

اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ عام افراد کے برعکس اس خاندان کے افراد کے ہاتھ زیادہ مسلز اور اعصاب کو کنٹرول کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -