اشتہار

لٹھ ڈیم میں شگاف، کراچی کے نواحی علاقوں پر خطرہ منڈلانے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سپر ہائی وے پر واقع لٹھ ڈیم نے اسکیم تینتیس کے رہائشیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

تفصیلات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث لٹھ ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا، پانی بھرنے کے باعث سیلابی پانی اوور فلو ہوا اور موٹر وے ایم نائن (سپر ہائی وے) اور متصل آبادیوں میں داخل ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق سپر ہائی وے سےمتصل لنک سڑکیں مکمل طورپرزیر آب آچکی ہیں، علاقہ مکینوں نے صورت حال کو مخدوش قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے

- Advertisement -

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فوری طور پر مدد نہ کی گئی تو گلستان جوہر، صفورہ چورنگی کے اطراف کے علاقے خصوصاً سن لے کاٹیجز سمیت کئی علاقے پانی میں ڈوب جائیں گے۔

علاقہ مکینوں کی دہائی کے باوجود ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، ضروریات کی زندگی اورآمدورفت مکمل طورپرمعطل ہوکررہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دریائے ہنگول بپھر گیا، مکران اور کراچی کا زمینی رابطہ منقطع

ادھر بلوچستان میں جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیاحتی مقام دریائے ہنگول بپھر گیا، جس کے نتیجے میں مکران اور کراچی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیاحتی مقام پر واقع دریائے ہنگول میں اونچے درجے کے سیلاب کی وجہ سے آس پاس کے ہوٹل، دکانیں اورفصلیں زیرآب آچکے، شدید طغیانی کے نتیجے میں نیشنل پارک آفس بھی ڈوب گیا اور کوسٹل ہائی وے کے ہنگول ندی پل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں