لاس اینجلس: ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر فلم ’بریتھ‘ (BREATHE) کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’بریتھ‘ میں دکھایا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں ہوا کی فراہمی بہت کم ہے اور جب دو اجنبی آکسیجن والی پناہ گاہ کیلیے بے چین پہنچتے ہیں تو ایک ماں اور اس کی بیٹی کو زندہ رہنے کیلیے ان سے لڑنا پڑتا ہے۔
گلوبل وارمنگ سے متاثرہ علاقے کی سنسنی خیز کہانی 26 اپریل 2024 کو ریلیز کی جائے گی جس کی ہدایت کاری سٹیفن برسٹل نے کی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں ملیا جوووچ، سیم ورتھنگٹن اور کوئنزہانے والیس شامل ہیں جبکہ ڈوگ سائمن اس کے اسکرپٹ رائٹر ہیں۔