ممبئی : سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر بریٹ لی نے اپنی پہلی فلم کی اسکریننگ کے دوران اداکار شاہ رخ خان کو مدعو کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔
سابق آسٹریلوی فاسٹ بالربریٹ لی نے کرکٹ کے میدان کو خیرباد کہہ کر اپنی قسمت اداکاری میں بھی آزمانے کیلئے فلم “ان انڈین” میں کام کیا جو کہ 5 اگست کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔
بریٹ لی نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اپنی پہلی فلم کی اسکرینگ میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو مدعو کرنا چاہتے ہیں اور وہ کنگ خان کے بڑے مداح بھی ہیں۔
دوسری جانب بریٹ لی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور سابق بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کو بھی مدعو کرنے کے خواہش مند ہیں۔
فلم ’ان انڈین‘ میں بریٹ لی ایک غیر ملکی استاد کا کردار ادا کررہے ہیں، جو ایک بھارتی لڑکی سے دوستی کرتا ہے۔ مگر اس لڑکی کے والدین اس دوستی کے خلاف ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں : دبئی: فاسٹ بولر بریٹ لی کی پہلی فلم کی تشہیری مہم
فلم کے ہدایتکار انوپم چوپڑا ہیں فلم کے ہدایتکار انوپم چوپڑا ہیں جبکہ بریٹ لی کے مدمقابل تنیشتا چٹرجی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، فلم میں ’رام لیلا‘ میں ’دھنکور ‘ کا کردار ادا کرنے والی سپریا پھاٹک بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی اپنی فلم کی تشہیر کے لیے آج کل دبئی میں ہے۔
یاد رہے کہ بریٹ لی نے دیگر شعبہ فنون میں بھی اپنی قسمت آزمائی، پہلے وہ موسیقار بنے اور آشا بھوسلے کے ساتھ ایک گانا بھی گایا۔