پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

برائن لارا نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنل اور فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بیٹر برائن لارا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہورہا ہے جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9 جون کو مدمقابل آئیں گی۔

برائن لارا نے کہا بھارت، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور افغانستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائیں گی۔

- Advertisement -

برائن لارا نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو اچھا پرفارم کرنا چاہیے، ان کے پاس بہت سے ستارے ہیں اور جب وہ ایک ٹیم کے طور پر اکٹھے ہوتے ہیں تو وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت، انگلینڈ اور افغانستان میں وہ صلاحیتیں ہیں جس سے وہ ٹاپ فور میں باآسانی جگہ بناسکتی ہیں۔

برائن لارا نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کو دیکھنا چاہتے ہیں اور ایسا ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا کے 9 مختلف مقامات پر 55 میچ کھیلے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں