تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کینیا میں ہونے والے پوسٹ مارٹم میں ارشد شریف پر تشدد کا ذکر نہیں، صحافی برائن ابویا

کینیا کے صحافیوں نے پاکستان میں منظرِ عام پر آنے والی صحافی ارشد شریف شہید کی مبینہ پوسٹ مارٹم رپورٹ مسترد کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کینیا کے تحقیقاتی صحافی برائن ابویا نے دعویٰ کیا کہ کینیا میں ہونے والے پوسٹ مارٹم میں صحافی ارشد شریف پر تشدد کا ذکر نہیں۔

برائن ابویا نے کہا: ’ڈی این اے سیمپل کے لیے ارشد شریف کے ہاتھ کے ایک یا دو ناخن نکالے گئے۔ ناخن ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لیے نکالے جاتے ہیں۔ ڈین این اے ٹیسٹنگ سے پتا چلتا ہے کس کس چیز کو ہاتھ لگایا ہوگا۔‘

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس، تصویریں نشر کرنے کا مقصد کیا؟

صحافی نے بتایا کہ کینیا میں جو پوسٹ مارٹم ہوا اس میں کیمیائی تجزیے کے لیے جگر کے ٹکڑے لیے، ان کے خون کے نمونے بھی لیے گئے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پسلیوں یا ہاتھ کی انگلیوں کے ٹوٹنے کا ذکر نہیں۔

انہوں نے بتایا: ’پوسٹ مارٹم کرنے والا ڈاکٹر خود آکر تفصیل نہ بتائے قیاس آرائی درست نہیں۔ ہمیں اس معاملے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔ حساس معاملہ ہے ہمیں صرف حقائق پر بات کرنی چاہیے۔‘

پروگرام میں برائن ابویا نے کہا کہ غلط معلومات سے معاملے پر مٹی ڈالنے میں آسانی ہوگی، غلط معلومات دی گئیں تو اصل مجرم کو بھاگنے میں آسانی ہوگی، میرا نہیں خیال کہ کسی ڈاکٹر کے لیے ممکن ہے کہ کتنی دیر تشددکیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 3 گھنٹے تک تشدد کی کوئی سائنٹفک توجیح سامنے نہیں آئی، خدشہ ہے کہ ٹارچر سے متعلق غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -