جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

عین شادی کے وقت لڑکے کی شکل دیکھ کر دلہن فرار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست بہار میں شادی کے عین وقت  لڑکے کی شکل دیکھنے کے بعد دلہن نے شادی سے صاف انکار کیا اور تقریب سے اٹھ کر چلی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندو گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو شادی سے قبل لڑکے کی تصویر واٹس ایپ پر دکھائی گئی تھی۔رشتہ ازدواج میں بندھنے سے قبل جب لڑکی کو دلہا کی شکل دکھائی تو وہ حیران رہ گئی کیونکہ واٹس ایپ تصویر کسی اور کی تھی۔

دلہا کو دیکھنے کے بعد لڑکی نے شور کیا اور اہل خانہ کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا۔ دلہن کے شور شرابے کے بعد دونوں فریقین میں جھگڑا شروع ہوا، جس کے بعد لڑکی کی بہن اُسے منڈپ سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئی۔

- Advertisement -

دلہن کو لے جانے کے بعد معاملہ مزید گھمبیر ہوا اور اُسی لمحے لڑکی نے شادی کرنے سے صاف انکار کیا جس کے بعد باراتیوں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔

مزید پڑھیں: رقص کرنے کا کیوں کہا؟ دلہن نے شادی سے انکار کردیا

یہ بھی پڑھیں: سفاکیت کی انتہا، شادی سے انکار پر لڑکی کو چلتی ٹرین سے دھکا دے دیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیتیا کے علاقے نوتن میں واقع شنکہیا سے تعلق رکھنے والے وریندر چوہدری نے بتایا کہ ’میری بیٹی کو لڑکا پسند نہیں آیا جس کی وجہ سے وہ تقریب سے اٹھ کر روانہ ہوئی اور شادی کرنے سے صاف انکار کردیا‘۔

دوسری جانب دلہا کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ لڑکی کو بھگانے میں اُس کی بہن کا ہاتھ ہے، وہ شادی کے لیے تیار تھی مگر بہن نے اُسے ورغلا کر فیصلہ واپس لینے پر مجبور کیا۔

تقریب سے دلہن کے فرار ہوجانے کے بعد دونوں فریقین میں کئی گھنٹوں تک جھگڑا ہوتا رہا، جس کے بعد علاقہ معززین نے فریقین کو سمجھا کر معاملہ ٹھنڈا کرایا اور باراتیوں کو خالی ہاتھ واپس بھیجا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں