جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

نئی نویلی دلہن کو اس کے بھائیوں نے اغوا کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست بہار میں نئی نویلی دلہن کو اس کے سگے بھائی مہمانوں کی موجودگی میں اغوا کر کے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران ایسے انوکھے واقعات پیش آنا معمول کی بات ہے۔ کبھی دلہن دُلہا کو ’کالا‘ کہہ کر شادی سے انکار کر دیتی ہے تو کبھی لڑکے والے جہیز میں گاڑی نہ ملنے پر بارات واپس لے جاتے ہیں۔

اس مرتبہ ریاست بہار میں دلہن کو اس کے بھائی منڈپ سے اٹھا کر فرار ہوئے۔ بھائیوں نے فلمی انداز میں بائیک پر انٹری دی، بہن کو زبردستی اٹھایا اور چلتے بنے۔ اس دوران لڑکے والے اور دیگر مہمان دیکھتے رہ گئے۔

دراصل لڑکی گھر والوں کی رضا مندی کے بغیر اپنی پسند سے شادی کرنے جا رہی تھی۔ ہونے والا دُلہا الگ ذات کی وجہ سے گھر والوں کو قبول نہیں تھا۔

لڑکے کے والد نے فوری طور پر مقامی پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس نے لڑکی کے گھر چھاپہ مارا لیکن وہاں کوئی نہیں تھا۔

دلہن کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں لڑکے کے والد نے خدشہ ظاہر کیا کہ لڑکی کے بھائی اس کا غیرت کے نام پر قتل کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں