پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

گھوڑے پر سوار دلہن کی دلہے کے ہمراہ شادی ہال میں انٹری، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی شادیوں میں عموماً دلہا گھوڑے پر سوار ہوکر بارات کے ہمراہ دلہن بیاہنے جاتا ہے لیکن انٹرنیٹ پر بھارتی کی دھوم مچی ہوئی ہے جو دلہا کے ہمراہ گھوڑے پر سوار ہوکر شادی ہال میں داخل ہوئی۔

بھارتی شادیوں مین پیش آئے دلچسپ و عجیب واقعات اور حیرت انگیز رسموں پر مبنی ویڈیوز تو سامنے آتی رہتی ہیں لیکن ان دنوں ایک دلہن کی گھوڑے پر سوار ہوکر شادی میں پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو و تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دُلہا دُلہن اپنے اپنے گھوڑوں پر بیٹھے ہیں اور دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ بھی تھام رکھا ہے جب کہ ارد گرد باراتی موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ویڈیو بھارت کے کس شہر سے وائرل ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں