The news is by your side.

Advertisement

دلہن کا لہنگا وقت پر کیوں نہ دیا؟ بھائی کا دکاندار کیخلاف 10لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ

لاہور : دلہن کے بھائی نے عروسی لہنگا وقت پر سی کر نہ دینے پر دکان دار کے خلاف 10لاکھ ہرجانے کا دعویٰ کردیا، عدالت نے دکاندار سے 6 مارچ کو جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دلہن کا بھائی وقت پر لہنگا نہ دینے پر دکاندار کیخلاف عدالت پہنچ گیا اور دکان دارکے خلاف 10لاکھ ہرجانے کا دعویٰ کردیا، درخواست گزار نے کہا دکاندار نے عروسی لہنگا وقت پر تیار نہ کیا ، لہنگا وقت پر نہ دینے سے بازار سے نیا خرید کر دلہن کو تیار کرایا،دکاندار کی وجہ سے شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

جس پر عدالت نے دکاندار سے 6 مارچ کو جواب طلب کر لیا۔

یاد رہے   بیوی کو خراب جوتا دینے پر شوہر نے دوکان دار کیخلاف عدالت سےرجوع کرلیا تھا ، درخواست گزار نے کنزیومرپروٹیکشن کورٹ ایسٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اہلیہ نےطارق روڈسے1600روپےمیں جوتاخریداتھا ، چنددن میں ہی جوتا دو ٹکڑوں میں تبدیل ہوگیا، دکان دار کو شکایت کی مگر دکان داربات سننےکوتیارنہیں، اہلیہ کواپنا پسندیدہ جوتاخراب ہونے کا بہت دکھ ہے۔

شوہر نے عدالت سے استدعا کی  تھی کہ دکاندار کیخلاف کارروائی اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں