اشتہار

’بنوں آپریشن کے بعد دشمنوں کو پیغام چلا گیا چھپنے نہیں دینا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کا کہنا ہے کہ بنوں آپریشن کے بعد آرمی چیف کا عاصم منیر کا وزیرستان، ایس ایس جی ہیڈ کوارٹر کا دورہ اہمیت کا حامل ہے، آپریشن بہترین پیشہ وارانہ طریقے اور انتہائی صبر آزما مراحل میں مکمل کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا کہ ہماری فورسز نے بنوں میں بہادری کی مثال قائم کی ہیں، ایس ایس جی کے کمانڈوز بڑی بہادری سے لڑے ہیں، ہمارے افسران فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں وہ ڈیوٹی کو اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار اپنے جوانوں، افسران کو سپورٹ کررہے ہیں، پیغام گیا ہے کہ دہشت گردوں کو چھپنے نہیں دینا، دہشت گردوں کی بڑی تعداد میں مارے جانے کو ٹی ٹی پی اپنا بڑا نقصان سمجھ رہی ہے۔

- Advertisement -

بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کو بھی پیغام گیا ہے کہ ہم آپریشن کریں گے، دشمن کو پتا ہے پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا کہ ’افغان حکومت سے بھی مذاکرات ہورہے ہیں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو استعمال نہ ہونے دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جوان اور افسران ان تک پہنچ کر ان کو ماریں گے، ہماری فوج لڑاکا فوج ہے جس کی کمانڈ آرمی چیف کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں