تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کرونا کا شکار برطانوی نابینا و معذور کیوں ہوا؟

نئی دہلی : کرونا وائرس کے شکار برطانوی شہری بھارت میں کوبرا سانپ کے ڈسنے کے باعث بصارت سے محروم اور چلنے پھرنے سے قاصر ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے شمال مغربی علاقے میں فلاحی ادارے کیساتھ ملکر کام کرنے والے برطانوی شہری آئن جونز دوران ملازمت زہریلے سانپ کوبرا نے ڈس لیا جس کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

برطانوی شہری اسپتال پہنچا تو معلوم پڑا کہ کرونا وائرس کا بھی شکار ہے، مذکورہ شخص پہلے بھی کرونا میں مبتلا ہوچکا تھا تاہم وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئن جونز کا جسم زہر پھیلنے کے باعث مفلوج ہوگیا اور کچھ روز بعد آنکھوں کی روشنی بھی چلی گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی سفری پابندیوں کے باعث مارچ سے اپنے گھر نہیں جاسکے ہیں اور اب وہ اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زندگی اور موت کے درمیان کھڑے ہیں۔

Comments

- Advertisement -